11 اکتوبر، 2013، 4:12 PM

لاوروف

شام کے بعض ہمسایہ ممالک جنیوا 2 کانفرنس میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں

شام کے بعض ہمسایہ ممالک جنیوا 2 کانفرنس میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں

مہر نیوز/11 اکتوبر/2013ء: روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں کویت کے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بعض ہمسایہ ممالک جنیوا 2 کانفرنس منعقد کرنے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير خآرجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں کویت کے وزير خارجہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بعض ہمسایہ ممالک جنیوا 2 کانفرنس منعقد کرنے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شامی حکومت کے بعض مخالفین بھی جنیوا 2 کانفرنس  منعقد کرانے کے مخالف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردوں کو افغانستان اور بعض دیگر ممالک میں فوجی تربیت دی جاتی ہے۔ لاوروف نے کہا کہ شام میں مسلح دہشت گرد کیمیائی ہتھیاروں کے تلف کرنے میں بھی رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

News ID 1829067

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha