مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی نے آج سہ پہر کو پارلیمنٹ میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔اس تقریب میں ایران کے اعلی حکام کے علاوہ 60 ممالک کے صدور، وزراء اعظم، وزراء خارجہ اور اعلی سطح کے وفود بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حاضرین سے خطاب کیا ، اسپیکر کے خطاب کے بعد عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق لاریجانی نے حلف کے بارے میں مختصر تشریح کی اور عدلیہ کے سربراہ کے خطاب کے بعد ڈاکٹر حسن روحانی نے صدارتی عہدے کا حلف اٹھایا ۔حلف اٹھانے کے بعد ایرانی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی روشنی میں روابط کو فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔
مہر نیوز/4اگست /2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی نے آج سہ پہر کو پارلیمنٹ میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں صدارتی عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے اس تقریب میں ایران کے اعلی حکام کے علاوہ 60 ممالک کے صدور، وزراء اعظم، وزراء خارجہ اور اعلی سطح کے وفود بھی موجود تھے۔
News ID 1825905
آپ کا تبصرہ