مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی قطر روانہ ہوگئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ اس سفر میں قطر کے نئے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
صالحی قطری حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائي اور عالمی مسائل بالخصوص شام کے بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ شام میں بحران پیدا کرنے میں قطر کا بنیادی کردار ہے اور قطر سعودی عرب اور امریکہ و اسرائيل کے ساتھ ملکر شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر حمایت کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ