مہرخبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائيل کے تحفظ کے لئے اردن میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کے لیے پیٹریاٹ میزائل اور ایف 16 طیارے عمان بھیجنے کا اعلان کیا ہے امریکہ نے عرب ممالک میں اسرائیل کے تحفظ کے لئے اپنے فوجی اڈے قائم کرکھے ہیں۔ فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل ٹی جی ٹیلر کے مطابق پیٹریات میزائل لانچنگ پیڈ اور ایف 16 لڑاکا طیاروں کو اردن بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ہے جو شوقین شیرنامی فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اردن کی حکومت کی درخواست پر دفاعی خدشات کے پیش نظرفوجی مشقوں کے بعد کچھ اسلحہ عمان میں رکھا جائے گا تاکہ شام کی خانہ جنگی سے پیدا ہونے والے خطرے سے نمٹا جا سکے۔ امریکہ مسلم ممالک میں عدم تحفظ پیدا کرنے اور اسرائیل کے تحفظ کے لئے خلیجی عرب ریاستوں میں اپنے فوجی اڈے قائم کئے ہوئے ہے اور اس نے عرب حکمرانوں کی توجہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں بالکل ختم کردی ہے اور امریکہ عربوں حکمرانوں کو اسرائیل کے زیر نظر لانے میں کامیاب ہوگيا ہے۔ امریکہ اب اپنے حامی عرب ممالک اور سلفی وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ شام کو زیر کرنے کی کوشش کررہا ہے،۔ شامی حکومت کے خلاف امریکہ دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر حمایت کررہا ہے۔
مہر نیوز/4 جون /2013ء:امریکہ نے اسرائيل کے تحفظ کے لئے اردن میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کے لیے پیٹریاٹ میزائل اور ایف 16 طیارے عمان بھیجنے کا اعلان کیا ہے امریکہ نے عرب ممالک میں اسرائیل کے تحفظ کے لئے اپنے فوجی اڈے قائم کرکھے ہیں۔
News ID 1822936
آپ کا تبصرہ