11 مئی، 2013، 12:27 PM

بشار الجعفری

سکیورٹی کونسل کو دہشت گردوں کے حامی ممالک کی مذمت کرنی چاہیے

سکیورٹی کونسل کو دہشت گردوں کے حامی ممالک کی مذمت کرنی چاہیے

مہر نیوز/11 مئی /2013ء:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے سکیورٹی کونس ل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے حامی ممالک کی مذمت کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے حامی ممالک کی مذمت کرے۔شامی نمائندے نے کہا کہ شام حلب کے علاقہ خان عسل میں کیمیاوی ہتھیاروں کی تحقیق میں بین الاقوامی کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا شام پر حملہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سلفی وہابی دہشت گردوں اور اسرائیل کے درمیان گہرا تعاون ہے۔بشار الجعفری نے سکیورٹی کونسل پر زوردیا کہ وہ دہشت گردوں کے حامی ممالک کی مذمت کرے۔ واضح رہے کہ شام میں امریکہ و اسرائيل کی سرپرستی میں سعودی عرب، ترکی، قطر دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

News ID 1821590

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha