مہر خبررساں ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کے مطابق اگلے ہفتے کیا جانے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے منٹ مین 3 نامی تجربے کو ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس سے شمالی کوریا کو کوئي غلط پیغام نہ جائے۔ شمالی کوریا نے امریکہ پر جوہری حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے کے علاوہ جنوبی کوریا کے خلاف باضابطہ اعلانِ جنگ کے ساتھ ساتھ اپنا جوہری پلانٹ دوبارہ سے کھولنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس کشیدگي کے پیش نظر امریکہ نے اپنا میزائل تجربہ مؤخر کردیا ہے۔ یہ تجربہ اب مئي کے ہمینے میں انجام دیا جائے گا۔میزائل تجربہ مؤخر کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیوں کا امریکہ پر کافی خوف طاری ہوا ہے۔
امریکی وزارت دفاع
امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے میزائل کا تجربہ ملتوی کردیا ہے
مہر نیوز/7 اپریل /2013ء: امریکی وزارت دفاع کے مطابق اگلے ہفتے کیا جانے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
News ID 1819634
آپ کا تبصرہ