مہر خبررساں ایجنسی نے الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے منتخب وزير اعظم اسماعیل ہنیہ نے امریکہ اور اسرائیل کی جگہ ایران کو عربوں کا دشمن قراردینے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل عربوں کے دشمن ہیں ایران فلسطین اور عربوں کا سب سے بڑا حامی ملک ہے۔ فلسطینی وزير اعظم نے کہا کہ عرب ممالک میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ امیرکہ اور اسرائیل کے بجائے ایران کو عربوں کا دشمن قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ایران کی بے لوث امداد کی بنا پر اسرائیل کو تاریخ میں پہلی بار شکست سے دوچآر کیا ہے اور ایران کی مدد سے آج فلسطینی اسرائيل کی طرف پتھر نہیں بلکہ راکٹ داغ رہے ہیں۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ آج فلسطینی اسرائيلی بربریت کا مقابلہ پتھروں سے نہیں بلکہ راکٹوں سے کررہے ہیں اور فلسطینیوں کی اس توانائي میں ایران کا بہت بڑا تعاون شامل ہے۔
اسماعیل ہنیہ
امریکہ عربوں کا دشمن ہے، ایران نہیں/ امریکہ اسرائيل کا حامی، فلسطین کا دشمن ہے
مہر نیوز/21 مارچ /2013ء: فلسطین کے منتخب وزير اعظم اسماعیل ہنیہ نے امریکہ اور اسرائیل کی جگہ ایران کو عربوں کا دشمن قراردینے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل عربوں کے دشمن ہیں ایران فلسطین اور عربوں کا سب سے بڑا حامی ملک ہے۔
News ID 1819039
آپ کا تبصرہ