مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے شام کے ایک فوجی تحقیقاتی سینٹر پر اسرائیلی جنگی جہازوں کےحملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور شام میں مسلح دہشت گردوں کی آشکارا حمایت قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل شام میں جاری بحران کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی کوشش کررہا ہے اور شام پر اسرائیلی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ذرائع کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کی اجازت سے شام پر حملہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نےکل شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک فوجی تحقیقاتی سینٹر پر فضائی حملہ کرکے اسے تباہ کردیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران
ایران کی شام پر اسرائیلی جنگی جہازوں کی بمباری کی شدید مذمت
مہر نیوز- 31جنوری 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام کے ایک فوجی تحقیقاتی سینٹر پر اسرائیلی جنگی جہازوں کےحملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور شام میں مسلح دہشت گردوں کی آشکارا حمایت قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1804969
آپ کا تبصرہ