مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی کی موجودگی میں طوفان 2 نامی پیشرفتہ رزمی ہیلی کاپٹر ایک تقریب کے دوران مسلح افواج کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وزیر دفاع نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہیلی کاپٹر کو وزارت دفاع میں ایرانی فوجی ماہرین نے تیار کیا ہے جو ان کی ہمت اور تلاش و کوشش کا شاندار مظہر ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آج دو ہیلی کاپٹر فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حوالے کردیئے گئے ہیں اوراس کے بعد مزید پیشرفتہ ہیلی کاپٹروں کی پیداوار کا سلسلہ جاری رہےگا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ایران فوجی ساز و سامان تیار کرنے کے شعبے میں خودکفیل ہوگیاہےاور ملک میں فوجی اور غیر فوجی پیشرفت و ترقی رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایت اور سرپرستی میں انجام پارہی ہے۔
مہر نیوز/2 جنوری/ 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع کی موجودگی میں طوفان 2 نامی پیشرفتہ رزمی ہیلی کاپٹر مسلح فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔
News ID 1782250
آپ کا تبصرہ