17 دسمبر، 2012، 12:05 PM

فرانس میں افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات ہوں گے

فرانس میں افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات ہوں گے

مہر نیوز/ 17 دسمبر/ 2012ء: افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے فرانس میں ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےرائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے فرانس میں ہوں گے۔جس میں 2014ء کے بعد افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق افغان حکام اور طالبان کے مختلف گروپوں کے درمیان ملاقات کا اہتمام فرانسیسی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ بدھ سے جمعہ کے درمیان کسی بھی دن پیرس کے نواح میں خفیہ مقام پر ہونے والی کانفرنس میں پہلی بار افغان حکومت، امن کونسل، طالبان اور شمالی اتحاد کے نمائندے شرکت کریں گے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے افغان صدر حامد کرزائی نے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ کانفرنس میں سب اپنا اپنا موٴقف پیش کریں گے۔

News ID 1768413

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha