5 نومبر، 2012، 1:20 PM

امیر عبد اللہیان

قطر،اجلاس شامی عوام کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے

قطر،اجلاس شامی عوام کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے

مہر نیوز/ 5 نومبر/ 2012ء: اسلا می جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےعربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹرنےقطرمیں شام میں سرگرم شدت پسندوں کی حمایت میں ہونے والے اجلاس کو شامی عوام کے ساتھ بہت بڑی خیانت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دوحہ اجلاس میں شام میں شدت پسندی کو فروغ دینے اور خون خرابے کی حمایت شرم آور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلا می جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کےعربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹرحسین امیر عبد اللہیان نےقطرمیں شام میں سرگرم شدت پسندوں کی حمایت میں ہونے والے اجلاس کو شامی عوام کے ساتھ بہت بڑی خیانت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دوحہ اجلاس میں شام میں شدت پسندی کو فروغ دینے اور خون خرابے کی حمایت شرم آور ہے۔

عبد اللہیان نےامریکی وزير خارجہ کے مداخلت پر مبنی بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں شدت پسندی کو فروغ دینے کے لئے جو اجلاس بھی ہو وہ شامی عوام کے ساتھ بہت بڑی خيانت ہے انھوں نے کہا کہ شامی عوام اس دشوار مرحلے کو آسانی کے ساتھ عبور کرلیں گے۔ انھوں نے کہا کہ شام کا سب سے بڑا مسئلہ شام میں ان ممالک کی مداخلت کا مسئلہ ہے جو امریکی سرپرستی میں شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہیمی کے ساتھ ملکر شام میں امن و صلح برقرار کرنے کی اپنی تلاش جاری رکھےگا۔

News ID 1736272

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha