14 جولائی، 2012، 4:41 PM

حجۃ الاسلام محسن اراکی تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سکریٹری جنرل مقرر

حجۃ الاسلام محسن اراکی تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سکریٹری جنرل مقرر

مہر نیوز/ 14جولائی /2012ء: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ محسن اراکی کوتقریب مذاہب اسلامی کونسل کا سکریٹری جنرل مقرر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں جناب حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ محسن اراکی کوتقریب مذاہب اسلامی  کونسل کا سکریٹری جنرل مقرر کیا ہے جبکہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقای محمد علی تسخیری کو عالمی اسلامی امور میں اپنا اعلی مشیر مقرر کیا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حاج شیخ محسن اراکی کےنام رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حاج شیخ محسن اراکی دامت توفیقاتہ

اب جبکہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حاج شیخ محمد علی تسخيری ایک عشرے کی قابل تعریف تلاش و کوشش کے بعد تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے جنرل سکریٹری کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور تقریب مذاہب اسلامی کی اعلی کونسل کی تجویز اور آپ کےگرانقدر علمی اور عملی تجربات کے پیش نظر جناب عالی کو تقریب مذاہب اسلامی کونسل کا سکریٹری جنرل مقرر کرتا ہوں ۔

علاقہ میں جاری بیداری اسلامی اور اس کے بعد رونما ہونے والے حوادث و واقعات نے عالم اسلام کو تاریخ کے حساس ترین نقطہ پر پہنچا دیا ہے اور اس مبارک تحریک میں کامیابی کے لئے امت اسلامی اور مذاہب اسلامی کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی اس وقت سخت ضرورت ہے۔

ادھر امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں کفر و نفاق اور الحاد کے سرپرستوں اور اسلام کے دشمنوں نےجہاد و مزاحمت کے مقابلے میں  فرزندان اسلام کی تکفیر اور قتل کی کوششیں تیز تر کردی ہیں اور وہ اسلامی بیداری کو روکنے کے لئے شیعہ وسنی جنگ کا منصوبہ اپنے سر میں لئے ہوئے ہیں اوروہ اس طریقہ سے عالم اسلام کے تمام معنوی اور مادی مقدرات پر مسلط ہونے کی کوشش کررہےہیں۔

تقریب مذاہب اسلامی کونسل سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گذشتہ گرانقدرتجربات سے استفادہ نیز موجودہ شرائط کے مطابق  خلاقیت و نوآوری، عالم اسلام میں باہمی تعاون و ہمدلی بالخصوص حوزہ و یونیورسٹی کے دانشوروں کے ساتھ  رابطہ اور اسلامی اتحاد پر مبنی ڈپلومیسی کو فروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کرے اور سامراجی محاذ کے مقابلے میں امت واحدہ کی تشکیل کے سلسلے میں مستقبل کا جامع منصوبہ تیار کرے۔

اللہ تعالی کی بارگاہ سے جناب عالی اور آپ کے ساتھیوں کی توفیقات طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

20/تیرماہ/ 1391

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقای تسخیری کی ایک عشرے کی قابل تعریف تلاش و کوشش پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں عالمی اسلامی امور میں اپنا اعلی مشیر مقرر کیا ہے۔

News ID 1649815

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha