9 جون، 2012، 2:32 PM

اسرائيلي جيل کے باہر انساني حقوق کے ارکان کی بھوک ہڑتال

اسرائيلي جيل کے باہر انساني حقوق کے ارکان کی بھوک ہڑتال

مہر نیوز/9جون /2012 ء: اسرائيلي جيل کے باہر انساني حقوق کے سرگرم ارکان نے فلسطيني قيديوں سے اظہار يکجہتي کيلئے بھوک ہڑتال اور احتجاجي مظاہرہ کيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی خبررساں ایجنسی  سما کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيلي جيل کے باہر انساني حقوق کے سرگرم ارکان نے فلسطيني قيديوں سے اظہار يکجہتي کيلئے بھوک ہڑتال اور احتجاجي مظاہرہ کيا ہے۔مظاہرین نےعالمي برادري سے مدد کي اپيل کي . ذرائع ابلاغ کي رپورٹس کے مطابق دو فلسطيني قيدي محمود سرسک اور اکرم ريغاوي اسرائيلي جيل ميں بے گناہ قيد ہيں . ان فلسطيني قيديوں نے بغير الزام کے قيد ميں ڈالنے پر بھوک ہڑتال کررکھي ہے . گذشتہ روز انساني حقوق کے سرگرم اراکين اور ان قيديوں کے اہلخانہ نے جيل کے باہر احتجاجي مظاہرہ کيا اور ان سے اظہار يکجہتي کرتے ہوئے اسرائيلي حکومت کے خلاف نعرے بازي کي اور مطالبہ کيا کہ بے گناہ قيديوں کو رہا کيا جائے . رپورٹس ميں بتايا گيا ہے کہ محمود سرسک فٹ بال کا سابق کھلاڑي ہے جس نے اسرائيلي ڈيل کے باوجود بھوک ہڑتال جاري رکھي ہے اور وہ گذشتہ 86دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کئے ہوئے ہے.

News ID 1621943

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha