مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ رواں سال تہران میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس انقلاب کے بعد سب سے بڑا اجلاس ہوگا۔ صالحی ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کےاجلاس میں شرکت کے لئے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرم الشیخ کا اجلاس رواں برس تہران میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے مقدمات فراہم کرنے کے لئے منعقد ہورہا ہے ایرانی وزير خارجہ دو روزہ اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ بعض ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں اس تحریک کی صدارت ایران کے وزير خارجہ کو سونپی جائےگي جس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران تین سال تک ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کا صدر رہےگا ۔ واضح رہے کہ ناوابستہ تحریک میں دنیا کے 120 ممالک رکن ہیں اور یہ تنظیم دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔
علی اکبر صالحی
ناوابستہ تحریک کا سربراہی اجلاس انقلاب کے بعد سب سے بڑا اجلاس ہوگا
مہر نیوز-9 مئی 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ رواں سال تہران میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس انقلاب کے بعد سب سے بڑا اجلاس ہوگا۔
News ID 1598008
آپ کا تبصرہ