14 فروری، 2012، 5:52 PM

بحرین

منامہ فوجی چھاؤنی میں تبدیل/ آل خلیفہ کے ظلم و ستم کے خلاف احتجاج جاری

منامہ فوجی چھاؤنی میں تبدیل/ آل خلیفہ کے ظلم و ستم کے خلاف احتجاج جاری

مہر نیوز-14 فروری 2012ء: بحرین میں آل خلیفہ کی منحوس اور امریکہ نواز حکومت نے بحرین کے پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئےدارالحکومت منامہ کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے اس کے باجود مظاہرین منامہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بحرینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی منحوس اور امریکہ نواز حکومت نے بحرین کے پرامن مظاہرین کو کچلنے کے لئےدارالحکومت منامہ کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے اس کے باجود مظاہرین منامہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بحرینی سکیورٹی دستوں نے سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد سے بحرین کےکئی علاقوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے السہلہ اور الکراتہ علاقہ پر سکیورٹی دستوں نے گولہ باری اور بمباری کی ہے پر امن مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

 

بحرین میں اب تک 60 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں  اور سیکڑوں افراد آل خلیفہ کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں ، بحرینی عوام ملک میں جمہوریت اور استقلال کا مطالبہ اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے خاتمہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ہزاروں افراد شہداء اسکوائر کے قریب پہنچ گئے ہیں اور آل خلیفہ اور آل سعود مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ سکیورٹی دستے انھیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور گولیوں کا استمعال کررہے ہیں۔

News ID 1534313

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha