مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور ميں پوليس نے 3 مارچ 2009 کو لبرٹي مارکيٹ ميں سري لنکن کرکٹ ٹيم پر حملے ميں ملوث مزيد 7دہشت گردوں سمیت ديگر واقعات ميں ملوث 14 دہشت گردوں کو ہتھیاروں کے ہمراہ گرفتار کر ليا ہے. پوليس کے مطابق سري لنکن کرکٹ ٹيم پر حملے ميں ملوث ان ملزمان کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے.گرفتار شدگان سے 7 کلاشنکوف،ايک خود کش جيکٹ،8 ہينڈ گرنيڈ اور ايک ہزار گولياں برآمد کي گئي ہيں سري لنکن کرکٹ ٹيم پر حملے ميں ملوث ان ملزمان ميں سميع الله،عبيدالله،محسن ،جاويد انور،قاري اشفاق، عبيد الرحمن اور امان الله شامل ہيں.
پاکستان
لاہور پولیس نے سري لنکن ٹيم پر حملے ميں ملوث مزيد 7دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے
مہر نیوز-19 جنوری 2012ء: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور ميں پوليس نے 3 مارچ 2009 کو لبرٹي مارکيٹ ميں سري لنکن کرکٹ ٹيم پر حملے ميں ملوث مزيد 7دہشت گردوں سمیت ديگر واقعات ميں ملوث 14 دہشت گردوں کو ہتھیاروں کے ہمراہ گرفتار کر ليا ہے.
News ID 1513833
آپ کا تبصرہ