16 جنوری، 2005، 11:16 AM

زحل كے چاند پر تيل كا سمندر

يورپي خلائي جہاز ہوئيگنز زحل كے چاند ٹائٹن سے موصول ہونے والي تصويروں سے ظاہر ہوتا ہے كہ وہاں تيل كا ايك سمندر نظر آ رہا ہے ـ

ہوئيگنز سے بھيجي گئي بليك اينڈ وائٹ تصوير سے ايسے لگتا ہے كہ جيسے شہر كي گندگي كو كسي ميدان ميں چھوڑا ديا گيا ہو ـ

ايك دوسري تصوير كے مطابق ہموار سطح نظر آ رہي ہے جہاں ہر طرف بڑے بڑے بڑے پتھر نظر آرہے ہيں ـ

سائنسدانوں كے مطابق ہوئيگنز نے جب چاند كي طرف سفر شروع كيا تو اس دوران تين سو تصويريں بھيجي ہيں ـ

تصويروں كي تشريح كرتے ہوئے ايك سائنسدان نے بتايا ہے كہ اگر يہ سمندر نہيں ہے تو پھر يہ تاركول كي ايك جھيل ہے ـ

ان تصويروں كو ابھي مزيد صاف كيا جانا ہے جس سے سائنسدانوں كو تصويروں كي مزيد تشريح كرنے ميں مدد ملے گي ـ

ہوئيگنز نے ٹائٹن كي سطح پر اترنے سے دو گھنٹے پہلے اس وقت سگنلز بھيجنے شروع كرديئےتھے جب وہ ٹائٹن كي فضا ميں داخل ہوا تھا ـ

جمعہ كي صبح ٹائٹن كي فضا ميں داخل ہوا تھا جس كے بعد اس كے پيراشوٹ كھل گئے اور اس نے ٹائٹن كي فضا كے خاكے اور ديگر مشاہدات بھيجنے شروع كيے ـ

زحل كے چاند كي پراسرار دنيا كي تحقيقات شايد يہ واضح كرسكيں گي كہ كرہ ارض پر زندگي كس طرح وجود ميں آئي تھي ـ

زحل كا چاند نارنجي رنگ كے غبار ميں لپٹا ہوا ہے جس سے اس كي سطح كي خصوصيات جاننا مشكل ہے ـ

ہوئيگنز كي بھيجي جانے والي معلومات سے ٹائٹن كي آب و ہوا اور كيمياوي ساخت كے بارے ميں تفصيلات سامنے آسكيں گي ـ

ٹائٹن پر نائٹروجن، ميتھين اور ديگر كيميائي مواد پائے جانے كي بنياد پر سائنسدان يہ قياس كرتے ہيں كہ تقريباً ساڑھے چھ ارب سال پہلے ٹائيٹان كا ماحول زمين كے ماحول سے مشابہت ركھتا تھا ـ  

News ID 148950

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha