مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ کی بربریت اور ظلم و ستم کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے جاری ہیں ادھر یمن میں بھی عوام نے سعودی عرب کی معاندانہ اور امریکہ نواز پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔بحرینی عوام نے بحرین کے بادشاہ کی طرف سے مذاکرات کو فریب قرار دیتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے بحرینی عوام بحرین میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں مظاہرین پر سعودی عرب اور آل خلیفہ کے سکیورٹی دستوں نے فائرنگ کی ہے جس میں ایک بحرینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں بحرین میں اب تک درجنوں شہری شہید ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد جیل میں قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں ۔
مہر نیوز- 1 جولائی2011ء : بحرین میں آل سعود اور آل خلیفہ کی بربریت اور ظلم و ستم کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے جاری ہیں ادھر یمن میں بھی عوام نے سعودی عرب کی معاندانہ اور امریکہ نواز پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
News ID 1348490
آپ کا تبصرہ