مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج صبح صدر احمدی نژاد اور 80 ممالک کے صدور، نمائندوں اور سفارتکاروں کی موجودگی میں دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی اجلاس کا آغازہوگيا ہے۔ تہران میں دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، افغانستان کے صدر حامد کرزائی ، سوڈان کے صدر عمر البشیر،عراق کے صدر جلال طالبانی اور تاجیکستان کے صدر بھی موجود ہیں۔ اس کانفرنس میں 80 ممالک کے سفارتکار اور نمائندے موجود ہیں ۔ تہران کانفرنس میں اقوام متحدہ اور اسلامی کانفرنس تنظیم کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ تہران کانفرنس میں دہشت گردی کے علل و اسباب اور اس کی روک تھام کے بارے میں غور و خوض اور تبادلہ خیال کیا جائے گا ایران خود ایک ایسا ملک ہے جو دہشت گردی کا شکار رہا ہے ۔
مہر نیوز- 25 جون 2011ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر احمدی نژاد اور 80 ممالک کے صدور، نمائندوں اور سفارتکاروں کی موجودگی میں دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی اجلاس کا آغازہوگيا ہے۔
News ID 1343446
آپ کا تبصرہ