27 فروری، 2011، 1:39 PM

ہندوستان

ہندوستان میں رشوت لینے کے الزام میں ایک اعلی افسر ساتھیوں سمیت گرفتار

ہندوستان میں رشوت لینے کے الزام میں ایک اعلی افسر ساتھیوں سمیت گرفتار

ہندوستان کی نیشنل ایلومینئم کمپنی کے سربراہ ابھے کمار ، ان کی بیوی اور دو ساتھیوں کو رشوت لینے کے الزام میں عدالتی حکم پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

 

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی نیشنل ایلومینئم کمپنی کے سربراہ ابھے کمار ، ان کی بیوی اور دو ساتھیوں کو رشوت لینے کے الزام میں عدالتی حکم پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ابھے کمار ، ان کی بیوی اور دو بچوں کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا ۔ ابھے کمار گرفتاری سے پہلے ہی معطل ہوچکے تھے ۔ سی بی آئی کے مطابق اُن پر مدھیہ پردیش میں ایک کاروباری گروپ کے ساتھ معاہدے کے عوض سونا اور نقد رقم بطور رشوت وصول کرنے کا الزام ہے ۔ سی بی آئی نے نئی دہلی میں ابھے کمار کی بیوی کے نام پر ایک بینک کے لاکر سے تقریباً گیارہ کلوگرام سونا اور 29 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کرکے اپنی تحویل میں لئے ہیں ۔ عدالت میں ابھے کمار کی بیوی نے بیان دیا ہے کہ یہ لاکر ان کا ہے اور اس سے ان کے شوہر کا کوئی تعلق نہیں ۔ ابھے کمار نے بھی عدالت میں کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں۔

News ID 1262728

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha