مہر خبررساں ایجنسی نے روسیہ الیوم سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری صدر حسنی مبارک کے بیٹے اور مصر کے ممکنہ نامزد صدرجمال مبارک مصری عوام کے مظاہروں کے بعد سعودی عرب کے بجائے لندن فرار ہوگئے ہیں۔ مصری صدر کے قریبی ذرائع کے مطابق جمال مبارک خاندان کے ساتھ ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ لندن فرار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 97 عدد بڑے سوٹکیس ، 36 صندوق بغیر سکیورٹی اقدام کے جہاز پر بار کئے گئے ہیں اور بعد میں جمال مبارک اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ جہاز میں سوار ہوئے اور لندن کروانہ ہوگئے ہیں۔ ادھر لندن میں مصری سفارت خانہ نے جمال مبارک کی لند آمد کی خبروں کی تردید کی ہے۔ مصر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین حسنی مبارک کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں مظاہروں میں اب تک 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ نواز عرب رہنماؤں کو عوام کے غم و غصہ کا سامنا ہے۔
مصری صدر حسنی مبارک کے بیٹے اور مصر کے ممکنہ نامزد صدرجمال مبارک مصری عوام کے مظاہروں کے بعد سعودی عرب کے بجائے لندن فرار ہوگئے ہیں۔
News ID 1240322
آپ کا تبصرہ