25 دسمبر، 2010، 2:35 PM

نیٹو کا باقاعدہ بیان

گرفتار ہونے والے شخص کا سپاہ پاسداران ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے

گرفتار ہونے والے شخص کا سپاہ پاسداران ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے

لندن کے ٹائمز اخبار اور دیگر مغربی ذرائع نے طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے کے سلسلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کےایک اہلکار کی گرفتاری کو مشکوک انداز میں بڑے شد و مد کے ساتھ شائع کیا جبکہ آج نیٹو کے ترجمان نے ایک بیان میں اس خبر کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن کے ٹائمز اخبار اور دیگر مغربی ذرائع نے طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے کے سلسلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کےایک اہلکار کی گرفتاری کو مشکوک انداز میں بڑے شد و مد کے ساتھ شائع کیا جبکہ آج نیٹو کے ترجمان نے ایک بیان میں اس خبر کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے شخص کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔مغربی ذرائع ابلاغ نے کل اس خبـر کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا لیکن آج نیٹو نے ایک بیان میں مغربی ذرائع‏ ابلاغ اور اخبار لندن ٹائمز کی اس خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ  قراردیکر اس کی تردید کی ہے۔نیٹو نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ اسلحہ منتقل کرنے کے جرم میں حال میں ہی میں گرفتار ہونے والے شخص کا ایران کےسپاہ پاسداران انقلاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس سے قبل مغربی ذرائع ابلاغ نے نیٹو کے حوالے سے یہ خبر منتشر کی تھی کہ نیٹو افواج نے طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے کے سلسلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے البتہ مغربی ذرائع ابلاغ کی یہ پہلی بے بنیاد اور جھوٹی خبر نہیں ہے اس سے قبل بھی  مغربی ذرائع‏ ابلاغ نے افغانستان اور عراق کے بارے میں کئی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کو بڑے شد و مد کے ساتھ پیش کیا لیکن ان خبروں کے بے بنیاد ہونے کے بعد ان کی تمام سازشیں اور کوششیں ناکام ہوگئیں۔

News ID 1217114

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha