15 دسمبر، 2010، 3:53 PM

چابہار

چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری شیطانی گروپ جند اللہ نے قبول کرلی ہے

چابہار میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری شیطانی گروپ جند اللہ نے قبول کرلی ہے

صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر چابہار میں حضرت امام حسین (ع) کےعزاداروں کے ماتمی جلوس میں خودکش حملے کی ذمہ داری شیطانی گروپ "جند اللہ " نے قبول کرلی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العربیہ نے اپنی فوری خـبر میں  نقل کیا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر چابہار میں حضرت امام حسین (ع) کےعزاداروں کے ماتمی جلوس میں خودکش حملے کی ذمہ داری شیطانی گروپ "جند اللہ " نے قبول کرلی ہے۔جند اللہ گروپ علاقہ میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے زیر نظر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے آج صبح جلوس عزا میں حملے کے نتیجے میں 38 افراد شہید اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔ گورنر کے سیاسی معاون علی عبد اللہی نے اعلان کیا ہے کہ یہ بم دھماکہ آج صبح 10 بجے ماتمی جلوس میں ہوا  اینٹیلیجنس ذرائع‏ کے مطابق حملے میں تین افراد ملوث تھے جن میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

News ID 1211054

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha