مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔حکمراں ڈیموکریٹس کی جانب سے صدر اوبامہ اور ریپبلکن پارٹی کی طرف سے سارہ پیلن نے ایک دوسرے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔حکمراں ڈیموکریٹک پارٹی کو ممکنہ شکست سے بچانے کے لیے صدر اوبامہ بھی میدان میں آگئے ہیں،ریاست ویسٹ ورجینیا میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے صدر اوبامہ نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی نے امریکی معیشت کی گاڑی کو ایک گہری کھائی میں پھنسا دیا تھا،ڈیموکریٹس اس گاڑی کو کھائی سے نکالنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ری پبلکن اس کام میں مدد کرنے کے بجائے کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں بلکہ رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔صدر اوبامہ نے کہا کہ ری پبلکن صرف یہ چاہتے ہیں کہ گاڑی کی چابی انھیں دوبارہ مل جائے لیکن انھیں یہی پتا نہیں کہ گاڑی کیسے چلائی جائے۔ریاست الاسکا کی سابق گورنر اور ری پبلکن رہنما سارہ پیلن نے صدر اوبامہ کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ قومی معیشت کی گاڑی کسی کھائی میں نہیں پھنسی بلکہ آگے بڑھ رہی ہے،حقیقت یہ ہے کہ جس گاڑی پر اوبامہ ،پیلوسی اور ریڈ سوار ہیں وہ اسے ایک ڈھلوان چٹان کے قریب پہنچا چکے ہیں اور ملک دیوالیہ پن کی طرف بڑھ رہا ہے اسے روکنا ہوگا ان انتخابات کو انتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔
امریکہ
امریکہ میں کانگریس کے وسط مدتی انتخاباتکی مہم آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے
امریکہ میں کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
News ID 1181957
آپ کا تبصرہ