13 اگست، 2010، 4:03 PM

معظم انقلاب اسلامی

قرآن مجید کی تلاوت اور حفظ کوقرآن مجید کے معارف سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کا مقدمہ ہونا چاہیے

قرآن مجید کی تلاوت اور حفظ  کوقرآن مجید کے معارف سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کا مقدمہ ہونا چاہیے

رمضان المبارک اور اللہ تعالی کی ضیافت ،رحمت اور برکت کے مہینے کے پہلے دن ملک بھر کے بہت سےممتاز قاری، حافظ اور اساتذہ ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ہاں کل رات مہمان تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک  اور اللہ تعالی کی ضیافت ،رحمت اور برکت کے مہینے کے پہلے دن ملک بھر کے بہت سےممتاز قاری، حافظ اور اساتذہ ، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ہاں مہمان تھے۔

اس معنوی محفل اور تقریب کا سلسلہ چار گھنٹے تک جاری رہا جس میں قرآن مجید کے بعض قاریوں نے قرآن مجید کی انفرادی اور گروہی طور پر تلاوت کا شرف حاصل کیا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن کریم کے اساتذہ، قاریوں اور حافظوں  کے اس معنوی اور نورانی اجتماع سے خطاب میں اس نشست کو بہت ہی شیریں اور مؤثر قراردیتے ہوئے فرمایا: معاشرے اور سماج بالخصوص جوانوں اور نوجوانوں کے درمیان قرآن کریم کے ساتھ انس و لگاؤ میں روزبروز اضافہ، اللہ تعالی کی بہت بڑي نعمت ہے اور شاید کوئی نعمت اس کے مساوی اور برابر نہ ہو۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس نعمت کی قدر و قیمت پہچاننے اور قرآن مجید کے معانی و مفاہیم کے ساتھ آشنائی کو قرآن کریم کے معارف سے استفادہ اور بہرہ مند ہونے کے لئے ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: قرآن مجید کی تلاوت اور قرآن  کریم کے حفظ کو قرآنی معارف سمجھنے اور قرآنی احکام پر عمل کرنے کے لئے ایک مقدمہ ہونا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کے قاریوں اور حافظوں کو قرآن کریم کے ترجمہ پر مہارت پیدا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: درحقیقت قرآن کریم کے معارف زندگی کے دروس ہیں اور قرآن مجید کے ترجمہ پر مہارت اور تسلط پیدا کرنے سے قرآن کے معارف اور معانی کو سمجھنے میں آسانی پیدا ہوجائے گی۔

اس مراسم کے اختتام پر نماز مغرب و عشا رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوئی اور اس کے بعد حاضرین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔

News ID 1132961

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha