مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنی حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر صحافیوں سے گفتگو میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔منموہن سنگھ نے کہا کہ ہم تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر رشتہ قائم رکھنے کے لئے تیار ہیں یہ رشتہ کامیاب ہوں یا نہ ہوں اس کا انحصار مستقبل پر ہے۔ پاکستان کے ساتھ رشتوں اور شدت پسندوں کے مسئلے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملک ہے، اس سے بہتر تعلقات کے بغیر ہندوستان کے لیے ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھنا ممکن نہیں، لہذا اعتماد کے فقدان کو دور کرنا ضروری ہے۔پاکستان سے تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات کرنے کو تیار ہیں، صرف ایک شرط ہے کہ پاکستان کی سرزمین ہندوستان کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں کی جانی چاہیے۔تعلقات میں بہتری کی کوشش کرنا ہماری ذمہ داری ہے، کامیابی ملتی ہے یا نہیں یہ وقت بتائے گا۔
آپ کا تبصرہ