24 اگست، 2004، 12:53 PM

افغانستان كے صدر پاكستان كے دورے پر

افغانستان كے صدر حامد كرزئي نے پاكستان كے صدر جنرل پرويز مشرف سے ملاقات كي

افغانستان كے صدر حامد كرزئي نے پاكستان كے صدر جنرل پرويز مشرف سے ملاقات كي

افغانستان كے صدر حامد كرزئي آج كل پاكستان كے دورے پر ہيں جہاں انھوں نے پاكستان كے صدر جنرل پرويز مشرف سے ملاقات كي ہے جس ميں دہشت گردي كے خلاف تعاون جاري ركھنے اور دونوں ملكوں كے قريبي روابطہ پر اتفاق كيا گيا ہے

خبر رساں ايجنسي مہر نے ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستاني وزارت خارجہ كے ترجمان مسعود خان نے خبر نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك كے صدور كے درمياں مختلف امور پر تفصيلي تبادلہ خيال ہوا ہے اور افغانستاني وفد ميں شامل وزراء پاكستاني ہم منصبوں سے آج بات چيت كريں گے

حكام كے مطابق افغان صدر پاكستان كے وزيراعظم چودھري شجاعت حسين سے بھي مليں گے  اور ’انسٹي ٹيوٹ آف سٹريٹجك اسٹڈيز، ميں  آج خطاب بھي كريں گے

افغان صدر كے ہمراہ وزير خارجہ عبداللہ عبداللہ ، وزير ماليات اشرف غني ، وزيرتجارت سيد مصطفي كاظمي، وزير برائے پناہ گزينوں كي واپسي عنايت اللہ اور وزير برائے سرحدي امور عارف نورزئي شامل ہيں جو اپنے پاكستاني ہم منصبوں سے متعلقہ امور پر بات كريں گے

حكام كے مطابق دونوں صدور نے اقتصادي اور تجارتي تعاون كووسيع كرنے، افغانستان ميں امن كے قيام، تعمير نو، اكتوبر كے مجوزہ صدارتي انتخابات ميں مدد، منشيات كي سمگلنگ كي روك تھام، چار سو كے قريب پاكستاني قيديوں كي رہائي اور ديگر معاملات پر تفصيلي تبادلہ خيال كيا

 

News ID 106430

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha