مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار فائننشل ٹائمزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابنیاں عائد کرنے کے سلسلے میں امریکی کوششیں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہیں اور گذشتہ روز اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل بھی ایران کے ایٹمی معاملے کو اپریل کے مہینے میں اپنے دستورالعمل میں قرار نہیں دے سکی۔سکیورٹی کونسل میں جاپان کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں کوئی اجلاس طے نہیں ہے اور ابھی معلوم نہیں ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے پر کب بحث کی جائے گی۔
امریکی صدر نےکہا تھا کہ ہفتہ آئندہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائدہ کرنے کا مشاہدہ کریں گے لیکن چین اور روس نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے سلسلے میں محتاط انداز اختیار رکرکھا ہے۔ جس کی وجہ سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف امریکی تمام کوششیں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ