6 اپریل، 2010، 1:02 PM

برطانیہ

برطانوی پارلیمنٹ تحلیل اور 6 مئی کو انتخابات کرانے کا اعلان متوقع

برطانوی پارلیمنٹ تحلیل اور 6 مئی کو انتخابات کرانے کا اعلان متوقع

برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن آج ملکہ برطانیہ سےپارلیمنٹ توڑنے کی سفارش کریں گے اور چھ مئی کو انتخابات کرانے کا اعلان کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن آج  ملکہ برطانیہ سےپارلیمنٹ توڑنے کی سفارش کریں گے اور چھ مئی کو انتخابات کرانے کا اعلان کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم گورڈن براؤن ملکہ الزابتھ سے ملاقات میں پارلیمنٹ کو توڑنے کی سفارش کرنے کےبعد ٹین ڈاؤن میں اپنی تقریر کے دوران چھ مئی کو انتخابات کا اعلان کریں گے۔

برطانیہ میں انتخابی مہم پہلے ہی زوروں پر ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انتخابات میں بڑے ایشوز میں معیشت، نئے ٹیکس اور پبلک سروس ہوں گے۔برطانیہ کی تین بڑی جماعتیں، کنزرویٹو پارٹی، لیبر پارٹی اور لبرل ڈیموکریٹک اور کچھ چھوٹی جماعتیں ہاؤس آف کامنز کی 650 نشتوں کےلیے مقابلہ کریں گی۔ لیبر پارٹی گورڈن براؤن، کنزریٹو پارٹی ڈیوڈ کیمرون اور لبرل ڈیموکریٹ نک کلیگ کی قیادت میں انتخابات میں حصہ لیں گی۔

کسی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے کےلیے 326 نشتوں کی ضرورت ہوگی۔کچھ سیاسی مبصرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کوئی جماعت بھی واضح اکثریت حاصل نہیں کر پائے گئی اور مخلوط حکومت بن سکتی ہے۔

News ID 1058689

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha