22 جنوری، 2010، 5:19 PM

امریکی دفاع

امریکہ پاکستان کو 12 ڈرونز طیارے فراہم کرنے پر غور کررہا ہے

امریکہ پاکستان کو 12 ڈرونز طیارے فراہم کرنے پر غور کررہا ہے

امریکی دفاع سے وابستہ اہلکاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکہ پاکستان کو طالبان کے خلاف جنگ میں تقویت فراہم کرنے کے لیے بارہ ڈرون طیارے فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دفاع رابرٹ گیٹس سے وابستہ اہلکاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکہ پاکستان کو طالبان کے خلاف جنگ میں تقویت فراہم کرنے کے لیے بارہ ڈرون طیارے فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے پاکستانی ٹیلی وژن چینل " ایکسپریس نیوز" کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر امریکہ میں غور ہو رہا ہے کہ پاکستان کو ڈرون طیارے دیے جائیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جہاں سے القاعدہ اور طالبان شدت پسندی کی کارروائیاں کرتے ہیں، ڈرون حملوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں بہت سے شدت پسند بھی ہیں لیکن شدت پسندوں سے بھی زیادہ عام لوگ ان حملوں میں مارے گئے ہیں۔

رابرٹ گیٹس نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم غور کر رہے ہیں کہ پاکستان کو بغیر پائلٹ کے فضا میں اڑنے والے کچھ جہاز دے دیں۔ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیرِ دفاع نے کہا میں ڈرون کارروائیوں کے بارے میں بات نہیں کروں گا لیکن اتنا کہوں گا کہ یہ ڈرون طیارے ہمارے لیے افغانستان اور عراق میں بہت مفید ثابت ہوئے ہیں۔

 

News ID 1021680

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha