14 دسمبر، 2009، 8:04 PM

وزیر خارجہ منوچہر متکی

غیر قانونی طور پر ایرانی حدود میں داخل ہونے والے تینوں امریکیوں پر مقدمہ چلایا جائے گا

غیر قانونی طور پر ایرانی حدود میں داخل ہونے والے تینوں امریکیوں پر مقدمہ چلایا جائے گا

ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کہا ہے کہ عراق سے سرحد عبور کر کے ایرانی حدود میں داخل ہونے والے تینوں امریکی باشندوں پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے سرحد عبور کر کے ایرانی حدود میں داخل ہونے والے تینوں امریکی باشندوں پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ان تینوں امریکی شہریوں شین باؤر، سارہ شراؤڈ اور جوش فتال کو اکتیس جولائی کوغیر قانونی طور پر ایران کی سرحد پار کرنے کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔

منوچہر متکی نے کہا کہ ’ایران میں مشتبہ عزائم کے ساتھ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تینوں امریکیوں سے تفتیش جاری ہے۔ ان پر عدالت میں مقدمہ چلے گا اور فیصلہ ہوگا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تینوں نوجوان جاسوسی کر رہے تھے ادھر امریکی نے بھی 11 ایرانیوں کو مختلف ممالک سے گرفتار کرکے قید میں رکھا ہوا انھوں نے کہا کہ تمام ایرانی شہری بے گناہ ہیں اور امریکہ نے انھیں دوسرے ممالک سے اغوا کیا ہوا ہے۔ ایران نے اپنی سرحد میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے امریکیوں کو مشکوک حالت میں پکڑا ہے جن پر عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا اور ان کا فیصلہ عدالت کے ذمہ ہے۔

 

News ID 1000596

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha