20 مارچ، 2026، 10:09 AM

وعدہ صادق4 آپریشن کا 65 واں مرحلہ، صہیونی اور امریکی تنصیبات پر میزائل حملے

وعدہ صادق4 آپریشن کا 65 واں مرحلہ، صہیونی اور امریکی تنصیبات پر میزائل حملے

سپاہ پاسداران انقلاب نے وعدہ صادق4 آپریشن میں صہیونی اور امریکی دفاعی اور اقتصادی تنصیبات کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے وعدہ صادق4 آپریشن کے 65ویں مرحلے میں مقبوضہ فلسطین اور خلیج فارس کے ممالک میں صہیونی اور امریکی دفاعی اور اقتصادی تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ وعدہ صادق4 آپریشن کے 65 ویں مرحلے میں حیفا اور اشدود میں صہیونی آئل ریفائنریز کو قدر میزائل کے نئے ورژن سے نشانہ بنایا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یا اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے رمز سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں خلیج فارس کے ممالک میں امریکی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والے تیل کے ذخائر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جن میں الخرج، شیخ عیسی اور الظفرہ ائیر بیس شامل ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے مطابق اس مرحلے میں قیام، ذوالفقار اور خیبر شکن میزائل فائر کئے گئے جن میں ایک ساتھ کئی وارہیڈ لے جانے والے میزائل بھی شامل ہیں۔

News ID 1938579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha