16 مارچ، 2026، 1:46 PM

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 56 ویں لہر: اسرائیل کے جنوبی کمانڈ اور رافیل میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 56 ویں لہر: اسرائیل کے جنوبی کمانڈ اور رافیل میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا

سپاہ پاسداران انقلاب کے مطابق وعدہ صادق4 آپریشن کے 55ویں مرحلے میں ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے مقبوضہ فلسطین اور خلیج فارس میں دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ایرانی مسلح افواج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور خطے میں موجود صہیونی اور امریکی فوجی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق4 کا پچپن واں مرحلہ کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔ بیان کے مطابق اس کارروائی کو "یا موسیٰ بن جعفر" کے مبارک رمز کے ساتھ شہید محمد ابراہیم ہمت اور جزائر مجنون و طلائیہ کے شہداء کے نام منسوب کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مرحلے میں مقبوضہ فلسطین کے قلب میں واقع اہم صہیونی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں تل ابیب اور بن گوریون کے علاقوں میں فضائی و عسکری اسلحہ سازی کے مراکز اور فضائی ایندھن کی سپورٹ فراہم کرنے والے مراکز شامل تھے۔

ان حملوں میں درست نشانے پر لگنے والے اور بھاری ہائپرسونک میزائلوں "فتاح"، "عماد" اور "قدر" کے ساتھ ساتھ خودکش ڈرونز استعمال کیے گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا جن میں متحدہ عرب امارات میں الظفرہ فضائی اڈہ، بحرین میں الجفیر بحری اڈہ اور شیخ عیسیٰ فضائی اڈہ شامل ہیں۔ ان اہداف پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن کے حامل میزائل "فاتح"، "ذوالفقار" اور "دزفول" کے علاوہ اسمارٹ اور حملہ آور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ کارروائی کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہی۔

News ID 1938534

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha