12 اپریل، 2025، 8:55 AM

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر، اگلے ہفتے مزید مذاکرات پر اتفاق

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر، اگلے ہفتے مزید مذاکرات پر اتفاق

عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں اگلے ہفتے مزید مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ نے عمان میں بالواسطہ مذاکرات پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ممالک کے اعلی سفارتی اہلکار مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس سلسلے میں ایرانی وفد کی روانگی کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اعلی سطحی اور تجربہ کار افراد کا وفد تہران سے عمان روانہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات اور قومی اقدار کی حفاظت کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔

News ID 1931781

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha