مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
خبررساں ایجنسی رائٹرز نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی ٹیم دوحہ روانہ ہوگئی ہے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے باقی ماندہ امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
اس ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ مذاکرات دوحہ میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے 31 مئی 2024 کو پیش کیے گئے جنگ بندی کے منصوبے میں موجود اختلافات کو دور کرنے پر مرکوز ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے دفتر نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل آنے والے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کی ہے۔ تاہم اس ملاقات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔