مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔
عراقچی شام کے بارے میں ہونے والے آستانہ مذاکرات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے قطر گئے ہیں۔
دوحہ پہنچنے پر قطر کی وزارت خارجہ کے اعلی حکام اور وہاں تعیینات ایرانی سفیر نے عراقچی کا استقبال کیا۔
اس سے پہلے انہوں نے عراقی دارالحکومت بغداد میں شام اور عراق کے وزرائے خارجہ سے مذاکرات کیے تھے۔