صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں تکفیری جماعتوں کے حالیہ حملوں میں صہیونی حکومت کا بھی کردار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المیادین نے کہا ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ نے شام کے تازہ ترین واقعات میں صہیونی حکومت کے کردار سے پردہ اٹھایا ہے۔

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ تل ابیب نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد شام میں حالات خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اخبار کے مطابق صہیونی فضائیہ کے مسلسل اور متعدد حملوں نے حلب اور ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کو حملوں اور شورش کا موقع فراہم کیا ہے۔