ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ قالیباف نے لبنانی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں تکفیری جماعتیں صہیونی اہداف پورا کررہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے لبنانی ہم منصب نبیہ بیری سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے لبنان اور شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

قالیباف نے لبنان میں جنگ بندی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی پارلیمانی سربراہ نے دن رات کوشش کے ذریعے جنگ بندی کے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح لبنانی حکومت، عوام اور مقامت کے ساتھ ہے۔ 

انہوں نے شام میں تکفیری جماعتوں کی تازہ سرگرمیوں کے حوالے سے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کی سرگرمیوں کا مقصد صہیونی اہداف کو پورا کرنا ہے۔

اس موقع پر لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے ایران کی جانب سے لبنانی حکومت اور مقاومت کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت لبنان سمیت پورے مشرق وسطی کو نگلنا چاہتی تھی تاہم ایران نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا اور لبنان کی بے دریغ مدد کی۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب، اعلی حکومتی حکام اور ایرانی عوام کی قدردانی کی۔