مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیرجنگ گیلانت کی برطرفی کے بعد صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف عوامی مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں لوگوں نے نتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ان سے فوری استعفی کا مطالبہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مظاہرین گیلانت کی برطرفی پر نتن یاہو پر تنقید کررہے تھے۔
نتن یاہو نے کل سہ پہر کو اپنی کابینہ کے اہم وزیر گیلانت کو برطرف کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ کے بارے میں نتن یاہو سے اختلاف رائے کی وجہ سے گیلانت کو برطرف کیا گیا۔
گیلانت کو اپنی برطرفی کے بارے میں حکم صادر ہونے سے فقط دس منٹ پہلے خبر دی گئی ہے۔
سابق صہیونی وزیرخارجہ یسرائیل کاتز کو وزیر جنگ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔