مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کی تنصیبات اور ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسکاف قصبے میں صہیونی فوج کے اجتماع پر حملہ کیا گیا۔ جبکہ صفد اور کریات شمونہ میں بھی صہیونی ٹھکانوں پر درجنوں راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب حیفا بندرگاہ پر بھی حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
صہیونی حکام نے حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں البتہ ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں میں اب تک چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حزب اللہ نے سرحدی علاقوں میں مقیم صہیونیوں کو انتباہ کیا ہے کہ فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں۔