مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں حماس کی جانب سے شرط پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر جارحیت کا خاتمہ اور صہیونی فورسز کا انخلاء شرط ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصر اور قطر جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے کوششیں کررہے ہیں تاہم حماس اپنے اصولوں کے مطابق آگے بڑھے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ حماس کا وفد جنگ بندی کے بارے میں تجاویز وصول کرنے قاہرہ گیا ہے تاہم یہ حماس کے موقف میں تبدیلی ہرگز نہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کی تجاویز لبنان میں امریکی خصوصی نمائندے کی تجاویز سے مختلف نہیں۔ ان تجاویز کا مقصد صہیونی حکومت کے مفادات کا تحفظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ میں صہیونی فوجی حکام کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ فلسطینی عوام اور مجاہدین مل کر صہیونی ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔