امریکی وزارت خارجہ کے مطابق بلینکن اور صہیونی حکام کے درمیان غزہ کے حالات کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے صہیونی اعلی حکام سے غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتھونی بلینکن نے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو، صدر اسحاق ہرتزوگ اور دیگر اعلی حکام سے بات چیت کی ہے۔

بلینکن نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ صہیونی حکام کے ساتھ غزہ میں جاری بحران اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور امن کے قیام کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔