ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ہمارے اہداف پہلے سے معین ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے ترکی کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صہیونی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ترک چینل این ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر کسی بھی قسم کا حملہ ریڈلائن عبور کرنے کے مترادف ہوگا اور ایسی صورت میں ہم صہیونی حکومت کو سخت جواب دیں گے۔

عراقچی نے کہا کہ ہم پہلے سے ہی مقبوضہ علاقوں میں اپنے اہداف معین کرچکے ہیں اور جوابی کاروائی میں ان اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت امریکی حمایت کے بغیر غزہ اور لبنان میں جنایت نہیں کرسکتی ہے۔