فرانس نے اسرائیلی کمپنی کو بحری مصنوعات کی نمائش میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس نے صہیونی کمپنیوں کو بحری مصنوعات کی نمائش میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

صہیونی ٹی وی نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ مہینے فرانس میں بحری مصنوعات کی نمائش منعقد کی جائے گی۔ فرانسیسی حکام نے اسرائیلی کمپنیوں کو شرکت کی اجازت دینے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کے اعلان کے بعد پیرس اور تل ابیب کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی صدر نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل کو ہتھیار دینے کا سلسلہ روک دیا جائے۔ انہوں نے جھڑپوں کو ایک غلطی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لبنان دوسرا غزہ بن سکتا ہے۔

دوسری جانب صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے میکرون کے بیان پر سخت تنقید کی تھی۔