مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر اور فوجی مشیر شہید جنرل عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ کے موقع پر صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صہیونی حکومت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔
ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ صہیونیوں کے پیغامات اور دھمکیوں پر ہمارا ردعمل یہی ہے کہ دشمن کے سامنے مرعوب ہونے کے بجائے ہم آخری دم تک استقامت کریں گے۔
شہید جنرل عباس نیلفروشان کی میت عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا میں باشکوہ تشییع کے بعد آج علی الصبح ایران پہنچ گئی ہے جہاں مختلف شہروں میں تشییع کی جارہی ہے۔
تشییع میں اعلی سول اور عسکری حکام شرکت کررہے ہیں جن میں جنرل قاآنی بھی شامل ہیں۔