مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی جانب سے وعدہ صادق 2 آپریشن میں اسرائیل پر بلیسٹک میزائل حملوں کے بعد صہیونی حکام امریکہ سے جدید دفاعی سسٹم برامد کرنے کے لئے مذاکرات کررہے ہیں۔
سکائی نیوز عربی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ایرانی بیلسٹک میزائل روکنے میں صہیونی دفاعی نظام مکمل ناکام ہوگیا تھا جس کے بعد تل ابیب حکام امریکہ سے جدید ترین دفاعی نظام لاکر نصب کرنے پر غور کررہے ہیں۔
صہیونی چینل 12 کے مطابق صہیونی حکام ایرانی حملوں کو روکنے کے لئے جدید ترین امریکی اینٹی میزائل سسٹم کو بھی اپنے دفاعی نظام میں شامل کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس حکام سے مذاکرات کررہے ہیں۔
صہیونی فوج کے ریڈیو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فوج جدید ڈیفنس سسٹم کا ایک نمونہ اسرائیل کے حوالے کرے گی جو اسرائیلی دفاعی نظام کے ساتھ مل کر صہیونی علاقوں کی حفاظت کرے گا۔