مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نماز جمعہ پڑھائیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے آئے ہوئے نمازیوں کیلئے آج صبح 5 بجے تہران کے مصلیٰ امام خمینی رح کے گیٹس کھول دیے گئے۔
لیکن گیٹ کھلنے سے قبل ہی لوگوں کا جمع غفیر گیٹ پر موجود تھا۔
مصلائے امام خمینی رح میں نماز جمعہ سے پہلے مجاہد فی سبیل اللہ شہید حسن نصر اللہ اور شہید جنرل نیلفروشان سمیت دیگر مقاومتی شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا۔
غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت میں اضافے سید حسن نصر اللہ اور دیگر مقاومتی رہنماؤں کی شہادت کے بعد رہبر معظم کی اقتداء میں نماز جمعہ کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔