مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے بیروت پر دوبارہ فضائی حملے کئے ہیں۔
چینل نے مزید کہا کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ پر حملوں میں شدت آئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تین مختلف مقامات پر زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔ اس طرح کے دھماکے شہید حسن نصراللہ پر حملے کے دوران بھی ہوئے تھے۔
بعض ذرائع نے کہا ہے کہ بیروت پر حملے بحیرہ میں تعیینات صہیونی بحری کشتیوں سے کئے گئے ہیں۔ صہیونی کشتیوں نے بیروت کے محلے الحدث کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صہیونی حملوں میں اب تک 5 شہید اور مزید 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب المیادین نے کہا ہے کہ صہیونی طیاروں نے بیروت کے مختلف علاقوں میں عمارتوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس میں جانی نقصان کا امکان ہے۔