مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے تل ابیب اور دیگر مقامات پر بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل حملہ کردیا ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے بعد تل ابیب، دیمونا اور النقب میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
صہیونی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ایران نے 100 سے زائد میزائل فائر کئے ہیں۔
دراین اثناء صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ تل ابیب کے تین مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک دس افراد زخمی ہوچکے ہیں۔