مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ کے اعلی عہدیدار نے صہیونیوں پر حملوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تنظیم کے اعلی رہنما ابوعلی العسکری نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ اور لبنان پر حملوں میں اضافے کے بعد عراقی مقاومت اس کا بھرپور جواب دے گی اور اپنے حملے بڑھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ عراق میں قائم امریکی تنصیبات پر بھی حملے کئے جائیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عراقی کی دوسری مقاومتی تنظیمیں بھی اپنی کاروائیوں میں اضافہ کریں گی۔
العسکری نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت نے عراق میں بھی مشکوک سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ عراق میں بھی مذموم کاروائی کی جاسکتی ہے۔ عراقی مقاومتی تنظیمیں امریکہ اور صہیونی حکومت کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔